اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

ترکی میں 18 پاکستانیوں کی اپنے ہی ہم وطن کے ساتھ 50 بار جنسی زیادتی، حکام نے تمام ملزمان کو گرفتار کرکے نشان عبرت بنا ڈالا، بڑی سزا سنا دی گئی

datetime 5  اپریل‬‮  2018 |

استنبول (نیوز ڈیسک) استنبول میں ترک حکام نے ایسے 18 پاکستانیوں کو گرفتار کیا ہے جن پر اپنے ہی ہم وطن شخص کو نہ صرف جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے بلکہ اسے بلیک میل کرنے کا بھی الزام ہے۔ ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والا 21 سالہ پاکستانی نوجوان دیگر ہم وطنوں کے ساتھ استنبول کے ایک گھر میں رہائش پذیر تھا اور وہ گلیوں سے کچرا اٹھانے کا کام کرتا تھا۔

نوجوان کے 2 روم میٹس جو کہ اس کے رشتہ دار بھی ہیں نے گزشتہ سال مارچ میں نہاتے ہوئے اس کی برہنہ تصاویر بنائیں اور اسے یہ تصاویر دکھا کر بلیک میل کیا گیا اور اسے جنسی تعلق قائم کرنے کا مطالبہ کیا جب اس نوجوان نے انکار کیا تو انہوں نے اس کی تصاویر دوسرے روم میٹس کو بھی دے دیں، ان سب نے مل کر اس نوجوان کا زیادتی کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ پراسیکیوٹر کو جمع کرائی گئی درخواست میں 21 سالہ نوجوان نے کہا کہ اسے کم از کم 50 بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس کی جانب سے شکایت کے بعد تمام 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پراسیکیوٹر آفس نے عدالت میں جنسی زیادتی کرنے والے 9 ملزمان کو 12، 12 سال قید کی سزا سنانے جبکہ 7 ملزمان کو جسمانی نقصان پہنچانے پر ایک ایک سال قید کی سزا سنانے کا مطالبہ کیا۔ تمام ملزمان کیلئے نوجوان کو ڈرانے دھمکانے کے الزام پر پراسیکیوٹر آفس نے 5، 5 سال اضافی قید کا بھی مطالبہ کیا ہے۔  استنبول میں ترک حکام نے ایسے 18 پاکستانیوں کو گرفتار کیا ہے جن پر اپنے ہی ہم وطن شخص کو نہ صرف جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے بلکہ اسے بلیک میل کرنے کا بھی الزام ہے۔ ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والا 21 سالہ پاکستانی نوجوان دیگر ہم وطنوں کے ساتھ استنبول کے ایک گھر میں رہائش پذیر تھا اور وہ گلیوں سے کچرا اٹھانے کا کام کرتا تھا۔ نوجوان کے 2 روم میٹس جو کہ اس کے رشتہ دار بھی ہیں نے گزشتہ سال مارچ میں نہاتے ہوئے اس کی برہنہ تصاویر بنائیں اور اسے یہ تصاویر دکھا کر بلیک میل کیا گیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…