مقبوضہ غزہ (این این آئی)اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے غزہ میں پرامن اور نہتے مظاہرین پر اسرائیلی فوج کے طاقت کے وحشیانہ استعمال پر کی مذمت نہ کرنا سلامتی کونسل کی صہیونیت نوازی کا ثبوت ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ریاست کی جارحیت کی مذمت نہ کرنا انتہائی شرمناک ہے۔
سلامتی کونسل نے جو بزدلانہ موقف اختیار کیا اس نے فلسطینیوں کے خلاف تشدد ، نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی حوصلہ افزائی اور فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم کو منہ بولتا ثبوت ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ صہیونی ریاست اور امریکا نے سلامتی کونسل کو ہائی جیک کرلیا ہے اور وہ اپنی مرضی سے عالمی ادارے کو استعمال کررہے ہیں۔بیان میں صہیونی ریاست کے جرائم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے، صہیونی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف مظالم کا محاسبہ کرنے، قضیہ فلسطین کی مصفانہ حمایت اورصہیونی ریاست کی حمایت پرمبنی پالیسیوں کی روک تھام کے لیے موثر حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔