ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسرائیل کی بقا کے لئے امریکی فوج کا شام میں رہنا ضروری ہے،سعودی ولی عہد

datetime 31  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(آئی این پی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کی بقا کے لئے امریکی فوج کا شام میں رہنا ضروری ہے، امریکی فوج مستقبل میں بھی شام میں اپنا کردار ادا کرے۔ امریکی میگزین ٹائم کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے شام میں امریکی فوج کے باقی رہنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے تحفظ کے لئے شام میں امریکی فوج کا باقی رہنا ضروری ہے۔

ولی عہد نے کہا کہ خطے میں ایران کے اثر اور رسوخ کو کم کرنے کے لئے شام میں امریکی فوج کا حضور ضروری ہے۔ شامی سرزمین پر باقی رہنے کی صورت میں امریکی فوج شام کے مستقبل کے بارے میں اپنا کردارادا کرسکے گی۔واضح رہے کہ ولی عہد نے اس سے قبل وال اسٹریٹ جنرل کے ساتھ گفتگو میں کہا تھا کہ اگر ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں مؤثر ثابت نہ ہوئیں تو سعودی عرب ایران کے خلاف جنگ چھیڑ دیگا۔سعودی عرب کیولیعہد نے ایسے میں شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی پر تاکید کی ہے کہ جب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ورجینیا کے شہر رچمونڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی بات کی تھی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…