صوفیہ(این این آئی)بلغاریہ میں اجلاس کے باوجود ترکی اور یورپی یونین کے تعلقات میں تناؤ بدستور برقرار ہے۔غیرملکی خبررساں اسارے کے مطابق ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم کے مطابق انہیں اس اجلاس سے کوئی ایسا اشارہ نہیں ملا کہ مستقبل میں یورپی یونین ترکی کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کرے گی۔
اس موقع پر انہوں نے بھی صدر رجب طیب ایردوآن کی طرح یورپی یونین کی مکمل رکنیت کی وکالت کی۔ یورپی کمیشن کے سربراہ ڑاں کلود ینکر، یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک اور بلغاریہ کے وزیر اعظم بوئیکو بوریسوف نے پیر کے روز ترک صدر سے ملاقات کی تھی۔