پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

برطانوی شہزادے ہیری کی شادی میں مہمانوں کی تعداد کم کرکے کتنی کردی گئی ؟حیران کن انکشاف

datetime 24  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آن لائن)برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شادی یقیناًنہ صرف برطانیہ و امریکا بلکہ دنیا بھر کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔اگرچہ شادی میں ابھی 25 دن سے زائد کا وقت پڑا ہے، تاہم ابھی ہے ہی مہمانوں کو دعوت نامے بھجوادیے گئے۔حیران کن طورپر شاہی شادی کے لیے مہمانوں کی تعداد ڈھائی ہزار سے کم کر کے 600 تک محدود کردی گئی۔ شاہی شادی میں شرکت کے لیے 600 مہمانوں کو سنہری مہر

سے سجے امریکن سیاہ سیاہی سے لکھے گئے دعوت نامے بھجوادیے گئے۔شاہی محل کی جانب سے مہمانوں کے ناموں کی فہرست جاری کیے بغیر بتایا گیا کہ تمام مہمانوں کو 19 مئی 2018 کی دوپہر 12 بجے تاریخی چرچ سینٹ جارج چپل ونڈسر کیسل میں مدعو کیا گیا ہے۔شاہی مہمانوں کو شہزادہ ہیری کی دادی ملکہ ایلزبیتھ کی جانب سے ظہرانہ دیا جائے گا، جب کہ دولہا کے والد کی جانب سے 200 مہمانوں کو فروگ مور ہاس میں ایک نجی تقریب میں بھی مدعو کیا گیا ہے۔بیان میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ مجموعی طور پر 600 میں سے 200 مہمانوں کو نجی تقریب میں کیوں بلایا گیا اور اس تقریب میں کون سی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔مہمانوں کو جاری کیے گئے دعوت نامے میں شہزادہ ہیری کو شاہی خاندان کے لقب سے بھی نوازا گیا ہے، انہیں پرنسز آف ویلز کا درجہ دیا گیا ہے۔جب کہ ان کی ہونے والی دلہن امریکی اداکارہ میگھن مارکل کو شاہی لقب یا اعزاز سے نوازے بغیر صرف ان کا نام درج کیا گیا ہے۔دعوت نامے میں مہمانوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ پرنسز آف ویلز اور میگھن مارکل کی شادی کی تقریب میں شرکت کرکے دن کو یادگار بنائیں۔ساتھ ہی شاہی محل کی جانب سے تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو ڈریس کوڈ بھی بتایا گیا ہے، جس کے تحت مہمانوں کو صرف مارننگ کوٹ، لانج سوٹ اور ڈے ڈریس میں برطانوی ہیٹ سمیت شرکت کرنا ہوگی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…