لندن(این این آئی)برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے کہاہے کہ لندن میں ڈبل ایجنٹ پر حملے کا حکم روسی صدر نے دیا، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے ایک ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے لندن میں ڈبل ایجنٹ کے قتل میںملوث ہونیکابراہ راست الزام روسی صدرپر لگایا،کریملن نے ان برطانوی الزامات کو دھچکے کا باعث اور ناقابل معافی قرار دے دیا ہے۔
جس میں کہا گیا تھا کہ سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی پر حملے کا حکم صدر ولادیمیر پوٹن نے دیا تھا۔ گزشتہ روز برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے یہ الزام عائد کیا تھا، جس پر ماسکو حکومت کی طرف سے شدید ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔ یہ تنازعہ لندن اور ماسکو حکومتوں کے مابین کشیدگی کا باعث بن چکا ہے جبکہ جرمنی اور امریکا سمیت دیگر اتحادی ممالک نے برطانیہ کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔