اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

ٹرمپ انتظامیہ شامی حکومت پر کاری ضرب لگانے پر غورکررہی ہے ،امریکی اخبار

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ شامی حکومت کے خلاف ایک نئی فوجی کارروائی پر غور کر رہی ہے۔اخبار نے امریکی انتظامیہ کے ایک مقرب ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ نے شامی اپوزیشن کے زیر کنٹرول علاقوں پر کلورین گیس اور کیمیائی ہتھیاروں سے حملوں کے متعلق رپورٹوں کے بعد بشار حکومت کو سزا دینے کے آپشنز طلب کر لیے ہیں۔

واضح رہے کہ بہت سی رپورٹوں میں گزشتہ ماہ الغوطہ الشرقیہ میں کلورین گیس کے حامل بموں کے تکرار کے ساتھ استعمال کا ذکر کیا گیا ہے۔دوسری جانب ماسکو میں کرملن ہاؤس نے کیمیائی حملوں کے سبب شام میں امریکی فوجی کارروائی کے امکان سے متعلق سوال کے جواب میں کہا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ بین الاقوامی قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی۔ کرملن کا مزید کہنا ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق دعوؤں کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔گزشتہ ماہ کے آغاز پر ایک سینئر امریکی عہدے دار کا کہنا تھا کہ کیمیائی حملوں سے متعلق الزامات کے بعد امریکا شام میں فوجی کارروائی کو خارج از امکان قرار نہیں دیتا۔ عہدیدار کے مطابق بشار حکومت اور داعش تنظیم دونوں کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال جاری ہے۔ایک دوسرے عہدیدار کا کہنا تھا کہ فوجی طاقت کا استعمال ہمیشہ زیر بحث رہتا ہے۔اپریل 2017ء میں امریکا نے شام میں بشار حکومت کی فورسز پر حملہ کیا تھا۔ خان شیخون قصبے میں کیمیائی ہتھیاروں سے قتل عام کے جواب میں کی گئی کارروائی میں شام کے ایک فصائی اڈّے پر 59 میزائل داغے گئے۔امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان نے بتایا تھا کہ 59 ٹوم ہاک میزائلوں کے ذریعے حمص کے قریب واقع الشعیرات کے فضائی اڈے پر لڑاکا طیاروں ، ایندھن اور لوجسٹک لوازمات اور گولہ بارود کے ذخیروں ، فضائی دفاعی نظام اور ریڈاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…