امدادی سامان سے لدے 18 ہزار بحری جہاز یمنی بندرگاہوں پر لنگر انداز

1  مارچ‬‮  2018

جدہ(آن لائن)سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی  نے کہا ہے کہ امدادی سامان سے لدے 18 ہزار بحری جہاز یمن کی بندر گاہوں پر لنگر انداز ہوچکے ہیں۔انھوں نے کہا ہے کہ عرب اتحادی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا عزم کررکھا ہے۔انھوں نے ایک نیوز کانفرنس میں عرب اتحاد کے یمن کے لیے انسانی امداد کے جامع منصوبے کے بارے میں بتایا ہے اور اس بات پر زوردیا ہے کہ عرب اتحاد تمام معیارات اور انسانی حقوق کے قوانین کی پاسداری کررہا ہے۔

وہ یمن کے بعض میڈیا ذرائع میں انسانی حقوق کی صورت حال سے متعلق رپورٹس کا حوالہ دے رہے تھے۔ترجمان نے بتایا کہ یمنی بندرگاہوں پر پہنچنے والے امدادی سامان کی ترسیل کے لیے 22 ریلیف چوکیاں قائم کی گئی ہیں اور عرب اتحاد کے انسانی امداد کے منصوبے کے تحت اب تک نو لاکھ 59 ہزار یمنیوں کو امداد ی سامان پہنچایا جاچکا ہے۔کرنل ترکی المالکی نے یمنی حکومت کے حوالے سے بتایا کہ اس نے میڈیا کے پیشہ ور حضرات کو یمن میں داخل ہونے سے نہیں روکا ہے بلکہ اس نے ان کے ملک میں داخلے کے عمل میں سہولتیں مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ یمنی حکومت نے دہشت گردوں کو کوئی رقم ادا نہ کرنے کا عزم کررکھا ہے۔انھوں نے حوثی جنگجوؤں پر زوردیا کہ انھیں بین الاقوامی قراردادوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ حوثی ملیشیا بچوں کو اسکولوں سے نکال کر جنگ میں جھونک رہی ہے۔انھوں نے یمن میں تاریخی عمارات اور آثار کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے اور ان کی اسمگلنگ کی روک تھام کی ضرورت پر زوردیا ہے۔کرنل ترکی المالکی نے اس نیوز کانفرنس میں سعودی عرب ،یمن سرحد کے نزدیک حوثی جنگجوؤں کے خلاف حملوں کی ویڈیوز اور تصاویر بھی دکھائی ہیں۔ان میں حوثی جنگجو بارودی سرنگیں بچھانے کے لیے خفیہ کارروائیاں کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…