منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خلیجی ریاستوں کے ساتھ بحران بے مقصد ہے، امیرِ قطر

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(این این آئی)امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آلِ ثانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ریاست کا چار خلیجی عرب ممالک کے ساتھ بحران بے مقصد ہے اور قطر پہلے کی طرح ہی مضبوط ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان کی اس تقریر کا متحدہ عرب امارات کے وزیرمملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے ترکی بہ ترکی جواب دیا اور کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ امیر قطر اپنے ہوش وحواس میں واپس آجائیں گے اور دہشت گردی کی حمایت بند کردیں گے۔

انھوں نے کہاکہ تعلقاتِ عامہ کی کمپنیاں قطر کی اس کے مسائل کے حل میں کوئی مدد نہیں دیں گی۔انھوں نے مزید لکھاکہ ایک ہی جیسی تقریروں کے اعادے ، متاثرین سے کھیلنے ، فون کالز کے انتظار اور تعلقاتِ عامہ کی کمپنیاں الجھاؤ کا شکار قطری امیر کی بحران کے حل میں مدد نہیں دی سکتی ہیں اور توقع ہے کہ یہ 2020ء تک جاری رہے گا۔ میں یہ دعا کرتا ہوں کہ پریشانی اور الجھاؤ کے زمانے میں وہ ( امیر ِقطر) خود کو دھوکا نہیں دیں گے ۔وہ اپنے حواس بحال کریں گے ،عقل ودانش کا مظاہرہ کریں گے ،دوسروں کو نقصان پہنچانے ، انتہا پسندی اور دہشت گردی کی حمایت ترک کردیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…