اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پریا پرکاش کی ویڈیوز ان دنوں سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں تیزی سے گردش کر رہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ پریا پرکاش کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فالوورز کی تعداد میں بھی ایک دم اضافہ ہواہے۔ پریا پرکاش کی اس ویڈیوز سے سوشل میڈیا صارفین نے کئی میمز بھی بنائے جس پر بھارتی میڈیا نے رپورٹنگ کرتے ہوئے تمام حدیں پار کردیں ۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں پریا پرکاش کی پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف
کے ساتھ ایڈٹ کی گئی ایک ویڈیو چلائی گئی۔ بھارتی رپورٹر کا کہنا تھا کہ پریا نے جہاں لڑکوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے وہیں پاکستان کے نواز شریف کی شرافت کو بھی پریا کے لو (love) نے لفافے میں لپیٹ دیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ یہی نہیں بھارتی رپورٹر نے مزید کہا کہ پریا کی اس ویڈیو میں سرحدوں کا فرق ختم کر دیا ہے۔ اس رپورٹ میں پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو بھی شرماتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔