لندن(این این آئی)لندن میں دریائے ٹیمز سے دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد ہونے کے بعد قریبی واقع لندن سٹی ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا ۔برطانوی میڈیا کے مطابق دوسری جنگ عظیم کے دوران گرایا گیا یہ بم دریائے ٹیمز میں
کنگ جارج ڈاک کی تہہ سے دریافت ہوا ۔میٹروپولیٹن پولیس نے فوری طور پر اس پاس کے علاقے کو خصوصی زون قرار دیتے ہوئے لندن سٹی ایئرپورٹ کو بند کردیا اور مسافروں کو متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے ۔بم کو ناکارہ بنانے کے لیے نیوی کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔