تبوک(آن لائن) سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود کے افسران نے رات 11بجے کے بعد تک ڈیوٹی لینے والے ایک بڑے تجارتی مرکز پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابقوزارت محنت و سماجی بہبود کے افسران نے تجارتی مرکز پر چھاپہ مار کر رات گئے تک ملازمین سے ڈیوٹی لینے والے مالک کو جرمانہ کر
دیا،تجارتی مرکز میں سعودی خواتین سے بھی ڈیوٹی لی جارہی تھی۔اس حوالے سے اعلیٰ افسران کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ تجارتی مرکز کے مالک پر ملازمین کے اوقات کار بڑھانے کو خلاف ورزی شمار کرکے قانونی کارروائی کی گئی ہے جبکہ سعودیوں کیلئے مخصوص پیشوں پر کام کرنے والے کئی غیر ملکی کارکنان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔