اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں،وزیراعظم ویٹی کن سٹی

8  فروری‬‮  2018

ویٹی کن سٹی(این این آئی)ریاست ویٹی کن کے وزیراعظم کارڈینل پیٹرو پیرولین سے ان کے دفتر میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے ملاقات کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیٹرو پیرولین نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے رابطہ عالم اسلامی کی اسلامی برادریوں کے لیے خدمات کو سراہا ۔ انھوں نے جناب محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی گذشتہ سال ستمبر میں پاپائے روم پوپ فرانسیس سے ملاقات کی اہمیت کا ذکر کیا۔

اس ملاقات میں انھوں نے انتہا پسند گروپوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے اسلام اور عیسائیت کے درمیان مکالمے کی ضرورت پر زوردیا تھا ۔انھوں نے ویٹی کن اور رابطہ عالم اسلامی کے درمیان مثبت تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ان کے درمیان مفید مکالمے کی ضرورت پر زوردیا جو ان کے بہ قول اس اصول پر مبنی ہونا چاہیے کہ رائے اور عقیدے کو مسلط نہیں کیا جانا چاہیے اور اختلافات کا احترام کیا جانا چاہیے۔ویٹی کن کے وزیراعظم نے ماضی کے تجربات سے سیکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو قبول کرنے اور ان کے اختلافات کے احترام سے مسائل کے حل میں مدد ملتی ہے۔انھوں نے کہاکہ ماضی میں مذاہب کا مختلف جغرافیائی علاقوں اور معاشروں سے تعلق ہوتا تھا لیکن آج جغرافیائی سرحدیں مٹ چکی ہیں اور دنیا ایک چھوٹے گاؤں کے مانند بن چکی ہے۔ اس میں اگر مکالمہ نہیں کیا جاتا تو انتہا پسندی اور دہشت گردی کی راہ ہموار ہوتی ہے۔اس موقع پر رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے ان سے گفتگو میں کہا کہ انتہا پسندی سے نمٹنا مذہبی قیادت کی ذمے داری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی لیگ مکالمے کی اقدار کی پاسدار ہے اور وہ ویٹی کن اور پوپ فرانسیس کے ساتھ ابلاغ میں دلچسپی رکھتی ہے کیونکہ پاپائے روم نے اسلام کے بارے میں واضح اور دوٹوک موقف اختیار کررکھا ہے کہ اس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…