جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

سعودی عرب:پولیس کی قابل تعریف کارروائی،غیر ملکی ملازمہ کی عمربھر کی کمائی لٹنے سے بچا لی

datetime 8  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آن لائن)سعودی پولیس اہلکاروں نے خادمہ کی جمع پونچی تلاش کر کے لوٹا دی۔خریداری کے دوران ملازمہ کاپرس گم ہو گیا تھا جسے ایک غیر ملکی نے اٹھا لیا تھا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعرات کو برسوں سے سعودی عرب میں خادمہ کے طور پر کام کرنے والی خاتون مستقل طور پر وطن جانے کی غرض سے اہل خانہ کیلئے تحائف خریدنے کیلئے اپنے کفیل کے ساتھ مارکیٹ گئی تھی جہاں وہ ایک جگہ اپنا پرس بھول گئی جس میں اسکی جمع پونچی جو کہ 12 ہزار ریال تھی بھول گئی تھی۔

ایک دکان سے تحائف خریدنے کے بعد جب ادائیگی کے لئے رقم نکالنے کیلئے تو پرس غائب تھا جس پر خادمہ کے ہوش و حواس گم ہو گئے۔ اسکے کفیل نے فوری طور پر پولیس طلب کی جنہو ں نے مارکیٹ کے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے اس وقت کی ویڈیودیکھی جس دوران وہ لوگ خریداری کر رہے تھے۔ ویڈیو میں خادمہ نے اپنا بیگ شناخت کر لیا جسے ایک غیر ملکی اٹھائے لے جارہا تھا۔ پولیس نے ملزم کی شناخت کروانے کے بعد اسے گرفتار کر کے مسروقہ بیگ برآمد کر لیا جس میں رقم بھی موجود تھی۔ پولیس نے خادمہ کو اسکی رقم لوٹا دی جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے تحقیقاتی ادارے کے سپرد کر دیا گیا۔ بروقت کارروائی سے خادمہ اپنی برسوں کی جمع پونجی سے محروم ہونے سے بچ گئی۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…