ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

ایران میں 18 سال سے کم عمر تین بچوں کو پھانسی کی سزا دی گئی: ہیومن رائٹس واچ

datetime 8  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لند ن (آن لائن)انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے بین الاقوامی ادارے ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ سنہ 2018 کے آغاز کے بعد سے اب تک ایران میں کم ازکم تین مجرم بچوں کو پھانسی کی سزا دی گئی ہے۔ان تینوں نے قتل کا جرم 18 برس کی عمر سے قبل کیا تھا۔ ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں ایرانی حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر بغیر کسی پیشگی شرط کے 18 سال سے کم عمر بچوں کو موت کی سزا نہ دیں اگروہ کسی کو قتل کر دیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ چار جنوری کو کاراج کی جیل میں حکام نے عامر حسین کو ایک تین سالہ بچی کے سے ’زیادتی اور قتل‘ کے جرم میں پھانسی دی۔ انھوں نے یہ جرم 16 سال کی عمر میں کیا تھا۔اسی طری 15 برس کی عمر میں قتل کرنے والے علی کاظمی کو بھی 30 جنوری کو بشہر جیل میں پھانسی دی گئی۔ہیومن رائٹس واچ نے مفیدی کی عم کی تصدیق ان کے آئی ڈی کارڈ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ سے کی ہے۔رپورٹ کے مطابق اسی تاریخ کو شمالی ایران میں بوشہر نامی جیل میں محبوب موفیدی نامی لڑکی کو پھانسی دی گئی جنھوں نے سنہ 2014 میں اپنے شوہر کو قتل کیا تھا۔ اس وقت محبوب کی عمر 17 برس تھی۔مشرق وسطیٰ میں ہیومن رائٹس واچ کی ڈائریکٹر سارہ لی وٹسن کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس منشیات سے متعلق جرائم میں موت کی سزا کے حوالے سے ایران کے اقدامات کا مثبت تاثر سنہ 2018 میں بچوں کو موت کی سزا کی وجہ سے تباہ ہو گیا ہیایران سعودی عرب اور یمن سمیت ان چند ممالک میں شامل ہے جو پانچ سال پہلے تک مجرم بچوں کو پھانسی کی سزا دیتے تھے تاہم پھر ایران بچوں کے حقوق سے متعلق کنونشن کا حصہ بنا جو بچوں کی پھانسی ممنوع قرار دیتا ہے۔ایران کے کریمینل ریکارڈ سے متعلق ترمیمی ایکٹ کے مطابق منشیات اور کچھ خاص قسم کے جرائم میں بچوں کو پھانسی کی سزا نہیں دی جاتی۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق سنہ 2015 میں ایران میں 567 افراد کو پھانسی کی سزا دی گئی جبکہ اس کے مقابلے میں سنہ 2015 میں 977 افراد کو پھانسی کی سزا دی گئی۔سعودی عرب اور چین کے علاوہ ایران وہ ملک ہے جہاں سب سے زیادہ پھانسیاں دی جاتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…