مالے (نیوز ڈیسک) مالدیپ کے ایک سابق صدر نے بھارت سے اپیل کی ہے کہ ملک میں جاری سیاسی اور آئینی بحران کے حل کے لیے وہ ایک مندوب بھیجیں جس کو بھارتی فوج کی پشت پناہی ہو۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر پر ایک پیغام میں سابق صدر محمد نشید نے امریکہ سے بھی استدعا کی کہ وہ مالدیپ کی حکومت کے ساتھ کوئی
مالیاتی لین دین نہ کرے۔سابق صدر محمد ناشید اس وقت سری لنکا میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے عدلیہ کے احکامات کو ماننے سے انکار بغاوت کے مترادف ہے۔انھوں نے صدر یامین اور حکومت سے فوری مستفعی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز پر زور دیا کہ وہ آئین کی پاسداری کریں۔