ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دو بالغوں کی شادی میں ریاست اور پنچائت سمیت کوئی بھی مداخلت نہیں کر سکتا،بھارتی سپریم کورٹ

datetime 6  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (اے این این ) بھارتی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کھاپ پنچایت یا کانگار عدالتیں معاشرے کی محافظ نہیں ہیں اور کسی کو بھی دو بالغوں کی شادی میں دخل اندازی کی اجازت نہیں۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی اعلی عدلیہ کی جانب سے اس طرح کے ریمارکس غیرت کے نام پر قتل کو روکنے کے حوالے سے ہدایات دینے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران سامنے آئے۔

یہ درخواست 2010 میں بھارتی غیر سرکاری تنظیم شکتی واہینی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ایک اور بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق چیف جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی میں قائم بینچ نے ریمارکس دیئے کہ جب دو بالغ شادی کرلیں تو کوئی تیسرا یہاں تک کہ ریاست بھی اس میں دخل اندازی نہیں کرسکتی۔سماعت کے دوران بینچ نے یہ واضح کیا کہ دونوں بالغ نوجوان لڑکے اور لڑکی کے والدین کو بھی یہ حق نہیں کہ وہ ان کے درمیان مداخلت کریں یا انہیں دھمکیاں دیں۔جسٹس مرزا نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ کون سی شادی ٹھیک ہے یا نہیں اور کونسی شادی اچھی ہے یا بری، ہمیں ان سب سے دور رہنا چاہیے، جب دو لوگ شادی کرلی اور وہ بالغ ہوں تو آپ کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔بھارتی اخبار کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے برادریوں کے درمیان شادی کرنے والے مرد اور عورت پر کھاپ پنچایت یا ان کے حامیوں کی جانب سے کسی بھی طرح کے حملے کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔خیال رہے کہ پنچایت کو زیادہ تر گاؤں کے بزرگوں کی جانب سے چلایا جاتا ہے، اگرچہ یہ غیر قانونی ہے لیکن شمالی بھارت کے دیہی علاقوں میں اس کا کافی اثر و رسوخ ہے۔کھاپ پنچایت سماجی طور پر قدامت پسندی کی روایت روکنے اور جدیدیت کا مقابلہ کرنے کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں، جس کی مثال ان کی جانب سے خواتین پر جینز پہننے پر پابندی لگانا بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ پنچایت پر سنگین جرائم کے بھی الزامات لگتے ہیں، جس میں مذہب یا برادری سے باہر شادی کرنے والے جوڑوں کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے الزامات شامل ہیں

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…