نئی دہلی ،بیجنگ(آن لائن) بھارت نے جوہری صلاحیت کے حامل اگنی ون (اے) بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق اڑیسہ میں بھارتی فوج کی سٹرٹیجک فورس کمانڈ نے سات سو کلومیٹرر تک مار کرنے والے اگنی میزائل کے اٹھارہویں ورژن کا انتینگرینڈ ٹیسٹ رینج سے تجربہ کیا ہے پندرہ میٹر طویل اگنی میزائل کا وژن بارہ ٹن ہے جو کہ ایک ہزار کلو گرام وژن لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
دریں اثنا چین نے ایک اور میزائل شکن نظام کا کامیاب تجربہ کر ڈالا۔ ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ گراؤنڈ بیسڈ مڈکورس میزائل شکن ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کی اگیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس تجربہ کے دوران تمام اہداف کامیابی سے پورے ہوئے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تجربہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے اور یہ کسی ملک کے خلاف نہیں۔