پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

صرف ان طالبان سے مذاکرات ہوں گے جو دہشت گردی میں ملوث نہیں،اشرف غنی

datetime 6  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی)افغان صدراشرف غنی نے کہا ہے کہ خطے کے ملکوں کو یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ دہشتگردوں کی حمایت یا پشت پناہی کسی کے مفاد میں نہیں اور سب کو خلوص دل کیساتھ دہشتگردوں کے خلاف کاروائی میں حصہ لینا چاہئے۔واشنگٹن(این این آئی)افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت صرف ان طالبان سے مذاکرات کرے گی جو افغانستان میں دہشت گردی اور جرائم میں ملوث نہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق صدارتی محل سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں کہاگیاکہ کابل میں صدر اشرف غنی نے نیٹو میں سویلین نمائندے کورنیلوس زیمر مین سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں زیمر من نے کابل میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں پر نیٹو کے سربراہ کا تعذیتی پیغام صدر غنی تک پہنچایا اور کہا کہ اس مشکل وقت میں نیٹو افغانستان کے ساتھ ہے اور تمام ممبر ممالک افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہیں۔ زیمر مین نے مزید کہا کہ نیٹو صدر غنی کی لیڈرشپ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور انکے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے کہ مذاکرات صرف ان طالبان سے کئیے جائینگے جو افغانستان میں دہشتگردی اور جرائم میں ملوث نہیں ہیں اور نہ ہی افغان عوام پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ نیٹو کے تمام ممبر ممالک افغان عوام کی سرپرستی میں ہونے والے مذاکرات کے حامی ہیں اور دہشتگردوں کے خلاف افغان فورسز کی جانب سے جاری کاروائی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ملاقات میں صدر غنی نے افغان عوام کی جانب سے نیٹو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دہشتگردی نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے اور دنیا کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ خطے کے ملکوں کو یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ دہشتگردوں کی حمایت یا پشت پناہی کسی کے مفاد میں نہیں اور سب کو خلوص دل کیساتھ دہشتگردوں کے خلاف کاروائی میں حصہ لینا چاہئے۔غنی نے کہا کہ ہمیں جنگ جیتنے اور امن لانے کے لیے یہ تبدیلیاں کرنی پڑیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…