بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

پاکستان جنوبی ایشیاء کا اہم ترین ملک ہے،ملکر دنیا میں مقام پر پیداکریں گے،ایران نے بڑا اعلان کردیا

datetime 4  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزیر نوجوانان ڈاکٹر سید عبدالحمید احمدی نے کہا ہے کہ دشمن پاکستان اور ایران کے درمیان نفرت پیدا کرنا چاہتا ہے۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر سید عبدالحمید احمدی نے کہا کہ ایران کی حکومت اور عوام برادرملک پاکستان کو

قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دشمن ہمارے درمیان نفرت پیدا کرنا چاہتا ہے مگر وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا، ایران دوطرفہ تجارت بڑھانے کیساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ میں بھی پاکستان سے ہر ممکن تعاون کرے گا۔ اس موقع پر مشیر اسپورٹس ایران ڈاکٹر حبیب اللہ عباس اورسیجی سعد مغدم بھی موجودتھے۔ڈاکٹرعبدالحمید احمدی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہیں،دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وقت گزرنے کیساتھ یہ تعلقات آئندہ نسلوں میں منتقل ہونگے انھوں نے کہاکہ پاکستان جنوبی ایشیا کا اہم ملک ہے، ایران اور پاکستان ملکردنیا میں مقام پیدا کرینگے، ہماری اقدار اور ثقافت یکساں اورمذہب ایک ہے۔ایرانی وزیر نے کہاکہ ایران اور پاکستان کے درمیان کھیلو ں سمیت مختلف شعبوں میں بڑھایا جائیگا اور پاکستان کے ساتھ کھلاڑیوں کی تربیت ،کوچنگ اور تکنیکی شعبوں میں بھی تعاون بڑھائیں گے تاہم ایران کا ایک خصوصی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔  ایرانی وزیر نوجوانان ڈاکٹر سید عبدالحمید احمدی نے کہا ہے کہ دشمن پاکستان اور ایران کے درمیان نفرت پیدا کرنا چاہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…