اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب اور یواے ای قطر پر حملہ کرنا چاہتے تھے، قطری وزیردفاع

datetime 4  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(این این آئی)قطر کے وزیردفاع نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک سے سفارتی کشیدگی کے آغاز کے دوران سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات قطر پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو انٹریو دیتے ہوئے قطری وزیردفاع خالد بن محمد العطیہ نے کہاکہ کہ قطر کے خلیجی ممالک کے ساتھ سفارتی بحران کے آغاز میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات قطر پر حملہ کرنا چاہتے تھے اور انہوں نے اپنے پڑوسی ملک کو غیر مستحکم

کرنے کے لیے تمام کوششیں کرلیں لیکن ان کے حملہ کرنے کے ارادے کو ناکام بنادیا گیا تھا۔قطری وزیردفاع کا کہنا تھا کہ بحران کے آغاز کے دوران دونوں ممالک قطر میں فوجی مداخلت چاہتے تھے جب کہ ہمارے خلاف مساجد کا استعمال بھی کیا گیا اور قبیلوں کو بھی بھڑکانے کی کوشش کی گئی، یہاں تک کہ ہمارے حکمرانوں کی جگہ اپنے چند کٹھ پتلی نمائندے لانے کی بھی کوشش کی گئی تاہم ان کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں کیوں کہ قطری عوام اپنے امیرسے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…