انقرہ(آئی این پی)ترک سیکیورٹی فورسز نے 3 پاکستانیوں کو سخت سردی میں ٹھٹھر کر مرنے سے بچالیا تاہم فراسٹ بائٹ کے باعث ہاتھ اور پیر کی انگلیاں ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ترک اخبار الصباح کے مطابق حمزہ محمد راجو، ساجد حاجی جان اور قاسم زاہد یورپ جانے کیلئے ایران کے راستے ترکی میں داخل ہوئے تھے۔
انسانی اسمگلر انہیں صوبے اگدر میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ترک سیکیورٹی فورسز نے تینوں پاکستانیوں کو اسپتال منتقل کردیاہے۔لیکن فراسٹ بائٹ کیباعث تینوں کے ہاتھوں اور پاں کی انگلیاں یا ہاتھ و پاں ضائع ہونے کا خطر ہے۔ترک فورسز نے پاکستانیوں کو اتوار کے روز ضلع ارالک سے اٹھا کر اسپتال منتقل کیا تھا۔