لکھنؤ(آ ئی این پی) بھا رتی حکمران جما عت بھا ر تیہ جنتا پا ر ٹی نے الزام عا ئد کیا ہے کہ کاسگنج میں تشدد پھیلانے کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ تھا۔منگل کو بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ونے کٹیار نے اتر پردیش کے کاسگنج میں یوم جمہوریہ پر ہوئے تشدد کے بارے میں ہر زہ سرا ئی کر تے ہو ئے کہا کہ چندن کا قتل پاکستان کے حامیوں نے ہی کیا ہے،کاسگنج تشدد بہت ہی بدقسمتی کی بات ہے۔ ضلع میں اس سے پہلے کبھی فرقہ وارانہ کشیدگی نہیں ہوئی تھی۔
تمام کمیونٹی کے لوگ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ساتھ رہتے تھے۔ 26 جنوری کو پاکستان کی حمایت کرنے والے کچھ فسادیوں نے بھا رتی پر چم کی توہین کرنے کی کوشش کی جس کے بعد ماحول خراب ہوگیا،کاسگنج میں پاکستان پرست لوگ آ گئے ہیں، جو قومی پرچم کو قبول نہیں کر رہے ہیں۔ وہ ‘پاکستان زندہ باد’ کے نعرے لگا رہے ہیں۔ ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔