ریاض(آن لائن)6 ارب ڈالر جرمانہ دے کر بھی ولید بن طلال کی جان نہ چھوٹی، سعودی شہزادہ گھر میں نظر بند ، بیرون ملک اثاثوں تک بھی رسائی نہیں ملی سکی ۔سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنی رہائی سے چند روز قبل غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی شہزادہ ولید بن طلال نے کہا کہ ان سے متعلق افواہیں نشر کی گئیں کہ ان پر تشدد کیا گیااور ہوٹل سے جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
ولید بن طلال کا کہنا تھا برطانوی نشریاتی ادارے نے ان سے متعلق افواہوں پر مبنی خبر نشر کی جس سے بہت مایوسی ہوئی۔ولید بن طلال کو ہفتے کے روز ڈیل پر رضامندی کے بعد رہا کردیا گیا تھا۔دوسری جانب برطانوی اخبار نے سعوی ولی عہد محمد بن سلمان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیل کے باوجود ولید بن طلال کو گھر میں نظر بند کیا گیا ہے اور انہیں ملک چھوڑنے کی اجازت بھی نہیں۔