طلاق کے سبب روسی صدر پوٹن کے کھرب پتی تاجر داماد کو آدھی دولت سے ہاتھ دھونے پڑگئے،حیرت انگیزانکشافات

29  جنوری‬‮  2018

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روسی صدر ولادیمر پوتین کی بیٹی کترینا تیخونووا کو طلاق دینے کے سبب اْس کے کھرب پتی تاجر شوہر کریل شمالوف کو اپنی آدھی دولت سے محروم ہونا پڑا۔برطانوی اخبار کے مطابق مذکورہ جوڑے کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے تاہم ذرائع نے یہ تصدیق نہیں کی کہ آیا یہ علیحدگی قانونی نوعیت کی ہے یا نہیں۔شمالوف نے 2013 میں مراکش کے شہر مراکش میں پوتین کی بیٹی سے شادی کی تھی۔ اس کے بعد سے شمالوف کی دولت حیران کن طور پر بڑھتی رہی اور حصص کے بازار میں اس کی مالیت

دو ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔شادی سے ایک برس قبل شمالوف نے ترقی پا کرسی بور کمپنی میں نائب چیف ایگزیکٹو کا عہدہ حاصل کر لیا تھا۔ کمپنی کے مرکزی مالکان نے اسے کمپنی کے 4.3% حصص دے دیے تھے۔ شادی کے بعد 2014 میں شمالوف نے روسی حکومت کے بینک سے قرضہ حاصل کر کے کمپنی کے مزید 17% حصص خرید لیے۔اخبار کے مطابق روسی صدر پوتین کی بیٹیوں کترینا اور میرینا کی زندگی ان موضوعات میں سے ہے جن میں روسی میڈیا کو بہت ہی تھوڑے پیمانے پر داخل ہونے کی اجازت ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…