بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یورپ نقل مکانی شرعاً حرام ہے، الجزائر میں اسلامی کونسل کا فتویٰ جاری

datetime 27  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الجزائر سٹی(این این آئی)افریقی ملک الجزائرکی سپریم اسلامی کونسل نے ایک نیا فتویٰ جاری کیا ہے جس میں جاری کردہ وزارت مذہبی امورو واوقاف کے اس بیان کی تائید کی گئی ہے جس میں الجزائری شہریوں کی خفیہ طریقیسے یورپ منتقلی کو کو حرام قرار دیا گیاتھا۔عرب ٹی وی کے مطابق الجزائر کے وزیر برائے مذہبی امور محمد عیسیٰ نے سپریم اسلامی کونسل کے فتوے کی تائید کی ۔

اس فتوے میں الجزائر سے شہریوں کی غیرقانونی یورپ منتقلی کو شرعام حرام قرار دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ بیرون ملک غیرقانونی نقل مکانی کو حرام قرار دینے سے متعلق یہ فتویٰ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔الجزائر کے وزیر برائے لوکل گورنمںٹ نے سپریم کونسل کے فتوے کی تائید کی ہے مگر ساتھ ہی کہاہے کہ محض فتوے بازی سے شہریوں کو یورپ ھجرت سے روکنا کافی نہیں ہوگا۔ حکومت نوجوان طبقے کو بنیادی مراعات فراہم کرے تاکہ نوجوانوں کا یورپ کی طرف نقل مکانی کا رحجان کم ہو۔ اسی طرح علما ء کرام مساجد میں وعظ وتبلیغ کے ذریعے بھی نوجوانوں کو اپنے وطن سے وابستگی اختیار کرنے کی تلقین کریں اور انہیں یورپ جانے سے روکنے کے لیے رضاکارانہ خدمات انجام دیں۔نقل مکانی کی روک تھام کے حوالے سے جاری کردہ فتوے پر شہریوں کی جانب سے ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ بعض عوامی حلقوں نے اسے حکومت کی سیاسی فواید حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کو موجودہ بحرانوں اور نقل مکانی کی روک تھام سے نکالنے لیے فتوے سے ہٹ کردیگر اقدامات بھی کیے جاسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…