جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مراکش میں سنگ دل شخص نے ماں سمیت خاندان کے 4 افراد ذبح کر دئیے

datetime 27  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رباط(این این آئی)افریقی عرب ملک مراکش میں ایک سنگ دل شخص نے اپنی ماں سمیت خاندان کے چار افراد کے گلے کاٹ کرانہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ لرزہ خیز واقعہ شمالی مراکش کے تطوان شہر میں پیش آیا۔ مقامی میڈیا اور پولیس کے مطابق ایک نوجوان نے اپنی ماں، چھوٹے بھائی اور تین اور پانچ سال کی عمر کے دو بھانچوں کو تیز دھار آلے سے ذبح کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ملزم کی شناخت ایوب کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 27 سال بیان کی جاتی ہے۔ ملزم نشے کا عادی بتایا جاتا ہے جو تن تنہا ایک گھر میں رہتا اور بہت کم کسی سے بات چیت کرتا ہے۔ تاہم اس کے اہل خانہ بوسافو کالونی میں رہائش پذیر ہیں۔مجرم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تفتیش کاروں کا کہنا تھا کہ اپنے خاندان کو قتل کرنے والا شخص نفسیاتی عوارض کا شکار ہے۔ اس کے خلاف قانونی کارراوئی شروع کردی تھی ہے۔ خاندان کے بہیمانہ قتل کے اس مجرمانہ واقعے نے پورے مراکش کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…