تہران(این این آئی)انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حالیہ ہفتوں کے دوران حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں میں پیش پیش رہنے والی ایک دوشیزہ کیبارے میں بتائے اسے کہاں اور کس حال میں رکھا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ’ایمنسٹی‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں ’ دخترشاہراہ تہران ‘ کے لقب سے مشہور ہونے والی دو شیزہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے تہران پر امتیازی سلوک برتنے کا الزام عاید کیا ۔
بیان میں کہا گیا کہ ایران میں حالیہ ایام میں مظاہروں کے دوران سفید دوپٹا لہرانے سے مشہور ہونے والی لڑکی کے بارے میں بتایا جائے کہ اسے کہاں اور کس حال میں رکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ایران تہران میں حکومت کے خلاف نکالے گئے ایک جلوس کے دوران ایک نوجوان لڑکی کو اپنا سفید دوپٹا لاٹھی کے ساتھ ہوا میں لہراتے دیکھا گیا تھا۔ اس واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ بعد ازاں یہ اطلاعات ملی تھیں کہ مظاہرین کے ھجوم کے سامنے بہ طور احتجاج سفید دوپٹا سر سے اتار کر لہرانے والی لڑکی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر ’دخترخیابان انقلاب کجاست‘ کیعنوان سے ایک مہم بھی جاری ہے جس میں گرفتار لڑکے بارے میں استفسار کیا گیا کہ وہ کہاں ہے؟۔