جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

اٹلی کی امیگریشن کھل گئی2018میں 30ہزار850ویزے دیئے جائیں گے

datetime 25  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم (آن لائن)ہر سال کی طرح اٹلی نے2018میں 30 ہزار850 غیر یورپی شہریوں کو اٹلی کی امیگریشن دینے کا اعلان کیا ہے اٹلی میں ہر سال ایک کوٹہ مختص کیا جا تا ہے اور غیر یورپی ورکرز کو اٹلی کے ویزے جاری کئے جاتے ہیں۔ان ویزوں میں چونکہ زیادہ تعداد ان ویزوں کے لئے مختص کی جاتی ہے جو محدود مدت کے لئے ہوتے ہیں اور موسمی کام کے لئے آنے والے ورکرزکے ویزا زیادہ ہوتے ہیں۔

اس لئے اس امیگریشن کو موسمی امیگریشن کانام دیا جاتا ہے۔اس امیگریشن میں پاکستانی شہری بھی اٹلی کا ویزہ لے سکتے ہیں کیونکہ پاکستان کا اس سلسلے میں اطالوی حکومت کے ساتھ غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لئے دو طرفہ معاہدہ ہے۔اس امیگریشن کی بنیادی شرط یہ ہے کہ اٹلی میں موجود کوئی زمیندار اپنے کھیتوں میں کام کے لئے یا پھر اٹلی کے کسی تفریحی مقام پر موجودکسی ہوٹل کا مالک ایک مخصوص مدت کے لئے متعلقہ پاکستانی ورکر کا ویزہ اٹلی سے اپلائی کرے۔امیگریشن میں ایسے پاکستانی جو اٹلی میں تعلیم کے سلسلے میں مقیم ہیں یا گزشتہ سال زرعی یا موسمی کام کے ویزہ کے لئے اٹلی آئے تھے اور ابھی بھی قانونی طور پر مقیم ہے ان کے لیے بھی ممکن ہوتا ہے کہ وہ اپنی عارضی یا محدود مدت کے ویزہ کو مستقل کروا سکیں ۔اس سال کے کوٹہ کے مطابق اٹلی میں ویسے تو 30850غیر یورپی شہریوں کو اٹلی کی امیگریشن دی جائے گی۔لیکن ان میں سے موسمی ویزہ کے لئے 18ہزارافراد کو کوٹہ مخصوص کیا گیا ہے۔ باقی ماندہ12850ورکرز کے کوٹہ ان شہریوں کے لئے مختص ہے جن ممالک کے اٹلی کے ساتھ خاص قسم کے معاہدے ہیں۔ اور اس کوٹہ میں وہ شہری بھی سہولت اٹھا سکتے ہیں جو اٹلی میں قانونی طور پر رہائش پذیر تو ہیں لیکن وہ اب اپنے عارضی قیام کو مستقل بنا سکیں۔ رواں سال امیگریشن کے درخواست 18جنوری کو موصول کرنا شروع کی گئی ہیں اور سلسلہ 31جنوری تک جاری رہے گا- موسمی ورکروں کے لیے ویزے کی زیادہ سے زیادہ 9ماہ کے لئے ہوتی ہے۔یہ امیگریشن اٹلی کے امیگریشن قانون کے آرٹیکل نمبر 24کے تحت کھلتی ہے۔

موضوعات:



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…