بغداد(این این آئی)عراقی صدر حیدرالعبادی نے ملک میں پارلیمانی انتخابات رواں سال 12 مئی کو کرانے کا صدارتی حکم نامہ جاری کردیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق یہ حکم نامہ عراقی پارلیمنٹ کی جانب سے عام انتخابات 12مئی کو کرانے کی منظوری دئیے جانے کے بعد جاری کیا گیا۔عراقی سپریم کورٹ نے انتخابات کی تاریخ میں رد وتبدیل نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
اس سے قبل پارلیمنٹ میں سنی جماعتوں نے انتخابات موخر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔سنی جماعتوں نے مزید مطالبہ کیا تھاکہ انتخابات اس وقت تک نہ کرائے جائیں جب تک داعش کے خلاف ہونے والے فوجی آپریشن کے دوران شہروں کو چھوڑنے والے شہریوں کی واپسی مکمل نہ ہوجائے، ساتھ ہی ملک میں موجود تمام ملیشیا کو غیر مسلح کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔