دمشق(این این آئی)شامی صدر بشار الاسد نے ترک فوج کی طرف سے شامی علاقے عفرین میں کرد باغیوں کے خلاف شروع کیے جانے والے فوجی آپریشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی صدربشارالاسد نے ایک بیان میں کیا۔
کہ یہ عسکری کارروائی ’دہشت گردی کے تعاون‘ کے مترادف ہے۔ترک فوج شامی باغیوں کی مدد سے عفرین میں داخل ہو گئی۔ شامی صدر کا الزام ہے کہ ترکی شام میں دہشت گردوں کو تعاون فراہم کرتا ہے۔ ادھر ترکی نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کی خاطر شام میں یہ کارروائی ناگزیر تھی۔