پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حیا اسلامی اخلاق کا تاج ، خواتین سے مشابہت برائی ہے، امام حرم

datetime 20  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی) مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی نے واضح کیا ہے کہ شرم و حیا اسلامی اخلاق کا تاج ہے۔ مرد خواتین سے اور خواتین مرد سے مشابہت اختیار نہ کریں۔ ایک دوسرے کی مماثلت اور مشابہت بڑی برائی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں امام حرم نے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت مبارکہ کا اہم مقصد اعلیٰ اخلاق کی تبلیغ تھا۔ ایمان او رحسن اخلاق کا

باہمی رشتہ چولی دامن والا ہے۔ اخلاق عالیہ کی بدولت انسان کی پاکیزہ پہچان مکمل ہوتی ہے۔ اخلاق سے اعمال نامہ بھاری ہوتا ہے۔ حیا اور ایمان کا ایک دوسرے سے اٹوٹ رشتہ ہے۔ حیا انبیائاور پیغمبروں کا خاصا ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم اور تابعین رحمتہ اللہ علیہم نبیوں کے راستے پر گامزن رہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ

وسلم کا ارشاد ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام حیا دار تھے۔ امام حرم نے بتایا کہ حیا رب کی صفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان اللہ سے حیا کرے۔ حیا یہ ہے کہ بندہ احکام ربی کی تعمیل میں ادنی ٰ فروگزاشت سے کام نہ لے۔ نعمتوں پر ہمیشہ شکر گزار رہے۔ رب کے منع کردہ امور سے کوسوں دور رہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…