منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

چیک پوسٹ کے قریب 7سالہ خوفزدہ بچہ ، فوجی اہلکار نے جب قریب بلایا تو ۔۔ایسا انکشاف کے ہر کسی کے پائوں تلے سے زمین نکل جائے، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ اتنا چھوٹا بچہ اور ایسا بھی ہو سکتا ہے

datetime 18  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق اور شام میں دہشتگرد تنظیم داعش کی سرگرمیاں اور انسانیت سوز مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ مذہب کے نام پر قتل و غارت گری کی بدولت جہاں مذہب اسلام کو بدنام کیا گیا وہیں پوری دنیا میں مسلمانوں کیلئے بھی مشکلات پیدا کر دی گئیں۔ داعش اور اس جیسی دیگر دہشتگرد تنظیموں نے انسانیت سوز اور دہشتگردانہ حملوں میں ناپختہ ذہنوں کو استعمال کیا

اور ان میں بچے اور لڑکے شامل تھے۔ ایسا ہی ایک واقعہ موصول میں بھی سامنے آیا جہاں دہشتگردوں نے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے جنگ کی نظر ہو جانے والے خاندان کے معصوم بچے کو بارودی جیکٹ پہنا کر خودکش حملے کیلئے روانہ کر دیا تھا جسےچیک پوسٹ پر کھڑے بہادر اہلکار نے نہ صرف روکا بلکہ اس معصوم بچے اور دیگر کئی لوگوں کی جان بچا کر زبردست کارنامہ سر انجام دے ڈالا۔ اس سارے واقعہ کی ویڈیو عراقی فوج نے ریلیز کر دی ہے۔ عراق کے شہر موصل میں فوجی اہلکاروں نے ایک خوفزدہ معصوم بچے کو پیٹ پر ہاتھ باندھے مشکوک حالت میں دیکھا تو اپنے پاس بلا لیا۔ اہلکار جان چکے تھے کہ اس معصوم کو دہشتگردوں نے بارود کی جیکٹ میں لپیٹ کر تباہی پھیلانےکیلئے بھیجا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موصل شہر کی ایک چیک پوسٹ کے قریب یہ بچہ اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھے خوفزدہ حالت میں کھڑا تھا۔ اس کی مشکوک حالت کو دیکھتے ہوئے ایک اہلکار نے اسے اپنے پاس بلایا اور ہاتھ اوپر کرنے کو کہا۔ بہادر اہلکار کو اندازہ ہو چکا تھا کہ اس بچے کے جسم کے ساتھ بارود بندھا ہو سکتا ہے لہٰذا اس نے انتہائی شفقت کے ساتھ اسے پرسکون رہنے کو کہا اور احتیاط کے ساتھ اس کی شرٹ اتارنا شروع کی۔ اس دورن بچہ خوف سے کانپنے لگا تو اہلکار نے اسے تسلی دی اور ساکت کھڑا رہنے کو کہا۔ بچے کی شرٹ اتری تو اس کے جسم پر

لپٹی پٹی دکھائی دی، جس کے نیچے بارود سے بھری خودکش جیکٹ اس کے ننھے جسم کے ساتھ لپٹی تھی۔ فوجی اہلکار نے احتیاط کے ساتھ ایک تار کو کاٹا اور پھر جیکٹ کو بچے کے جسم سے علیحدٰہ کرنا شروع کیا۔ یہ بے حد خوفزدہ کر دینے والا منظر تھا کیونکہ جیکٹ اتارنے کے دوران پھٹ سکتی تھی۔ خوش قسمتی سے فوجی اہلکار کامیابی سے بارودی جیکٹ بچے کے جسم سے علیحدٰہ کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

 

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…