ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی نژاد مسلمان وزیر مقرر قرآن مجید پر حلف لیا گیا، کس اہم وزارت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے؟ جان کرآپ بھی دنگ رہ جائیں گے

datetime 16  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورجینیا(این این آئی)امریکی ریاست ورجینیا میں ایک پاکستانی نژاد مسلمان کو ریاست میں وزارت تعلیم کا قلم دان سونپا گیا، مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ نو منتخب وزیر نے اپنے عہدے کا حلف قرآن پاک پر اٹھایا۔عرب ٹی وی کے

مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک فوٹیج میں پاکستانی نڑاد مسلمان وزیر عاطف قرنی کو اپنے ایک ہاتھ میں قرآن پاک اٹھائے امریکی دستور کے تحت حلف اٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ عاطف قرنی سے یہ حلف ورجینیا ریاست کے گورنر رالف نورتھم نے لیا۔ انہیں ریاست میں تعلیمی پالیسی، مدارس کی معاونت اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کی نگرانی سونپی گئی ہے۔ عاطف قرنی پہلے امریکی مسلمان ہیں جو ورجینیا ریاست میں اس اہم عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔قرنی اس سے قبل امریکی نیوی میں سارجنٹ اور کچھ عرصہ تک وسطی ورجینیا میں بیفیل اسکول میں اسپورٹس کے استاد کے طور پربھی کام کرچکے ہیں۔اس موقع پر ریاستی گورنر نورتھام نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ ہمیں ریاست میں ایک ایسا سیکرٹری تعلیم چاہیے جو نصاب تعلیم، تدریسی کلاسز اور اسکولوں کے معاملات کو اچھی طرح سمجھتا ہو۔ عاطف قرنی کے پاس اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے پختہ ویڑن موجود ہے۔خیال رہے کہ قرنی کی پیدائش 1978ء میں کراچی میں ہوئی۔ وہ دس سال کی عمر میں اپنے خاندان کے ہمراہ امریکا منتقل ہوگئے۔ انہوں نے ابتدائی زندگی میری لینڈ میں بسرکی۔ سنہ 2005ء میں وہ ورجینیا کے ماناساس میں منتقل ہو گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…