نئی دہلی(این این آئی)بی جے پی کے اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے رہنما سرندرا سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت میں صرف وہ مسلمان رہ سکتے ہیں جو ہندو ثقافت قبول کریں گے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ کچھ ہی مسلمان ہیں جو محب وطن ہیں۔وہ مسلمان جو ہندو ثقافت کو قبول نہیں کریں گے انہیں کسی بھی دوسرے ملک میں پناہ لینے کی اجازت ہوگی۔2024 میں بھارت میں
ہندو ایک قوم بن کر ابھریں گے ۔سرندرا سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرا علیٰ اتر پردیش یوگی ادیتیا ناتھ کی قیادت میں بھارت سپرپاور بننے جارہا ہے۔بی جے پی ایم ایل اے نے کانگریس صدر راہول گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی خاندان بھارتی سوچ کی ترجمانی نہیں کرسکتا اور راہول گاندھی بھارت کو مضبوط اور عظیم ملک بنانے کی اہلیت نہیں رکھتے۔