ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودیہ قومی ورثہ سیاحت و ثقافت کے ترجمان نے کہا ہے کہ 25سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین اکیلے سیاحتی ویزے کی اہل ہوں گی جبکہ 25سال سے کم عمر لڑکی کے ہمراہ خاندان کے کسی فرد کا ساتھ ہونا لازم ہے۔ سعودی میڈیا کے
مطابق کمیشن لائسنسنگ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل عمر المبارک نے کہا کہ سیاحتی ویزا ہر شخص کیلئے علیحدہ ہوگا اور اس کی میعاد 30 دن ہو گی۔ قومی ورثہ سیاحت و ثقافت کے ترجمان کے مطابق سیاحتی ویزے کا اجراء اس سال کے تیسرے ماہ سے ہو گا۔