جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

بھارت امریکہ گٹھ جوڑ، امریکہ نے پاکستانیوں کا خون بہانے کے عوض خزانوں کے منہ کھول دئیے، کیا بڑا اعلان کر دیا گیا

datetime 12  جنوری‬‮  2018 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں امریکہ کے سفیر کینتھ جسٹر نے کہا ہے کہ واشنگٹن نیوکلیر سپلائر گروپ میں بھارت کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے نئی دہلی کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وہ نئی دہلی میں بھارت امریکہ تعلقات پر اپنی پہلی پالیسی تقریر کر رہے تھے۔بھارت نے جوہری تجارت کو کنٹرول کرنے والے اس 48 رکنی گروپ میں شمولیت کے لیے

درخواست دے رکھی ہے لیکن چین اس بنیاد پر ا سکی مخالفت کر رہا ہے کہ اس نے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق معاہدے این پی ٹی پر دستخط نہیں کیے ہیں۔امریکی سفیر نے خود کو بھارت کا دوست بتایا اور کہا کہ جب انہوں نے اپنے کاغذات بھارتی صدر رام ناتھ کووند کو پیش کیے تھے تو انہوں نے مجھے بھارت کا دوست قرار دیا تھا۔ ایسا بہت سے لوگ کہتے ہیں اور یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے بھارت امریکہ اسٹریٹجک تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اسٹریٹجک رشتے دیرپا ثابت ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ آئندہ سال بھارت کے ساتھ بڑے دفاعی سودے کرے گا۔ ہم آئندہ سال جنگی طیاروں، جدید ترین ہیلی کاپٹروں اور انٹیلی جنس تبادلے کے سلسلے میں بعض سودوں کا اعلان کر سکتے ہیں۔ بھارت اور امریکہ کے مابین دفاعی تجارت 15 بلین ڈالر ہے اور ہم اسے جاری رکھیں گے‘‘۔امریکی سفیر نے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر امریکی سیاست دانوں کا یہ واضح موقف ہے کہ ہم کراس بارڈر دہشت گردی اور دہشت گردی کی محفوظ پناہ گاہوں کو قطعاً برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے بھارت امریکہ تجارت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کے’’ امریکہ فرسٹ‘‘اور وزیر اعظم مودی کے’’ میک ان انڈیا‘‘ میں کوئی تضاد نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے دونوں ملکوں کی

باہمی تجارت میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت خطے میں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کے لیے ایک متبادل مرکز کے طور پر ابھرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…