انقرہ (آئی این پی)ترک حکومت نے ڈیڑھ ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کو بحال کردیا گیا۔ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق ترک حکومت نے1823 سرکاری ملازمین کو ان کے عہدوں پر بحال کر دیا ہے۔2016 میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد شروع ہونے والے حکومتی کریک ڈان کے نتیجے میں ان
ملازمین کو معطل کیا گیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک ایسا ایپ ڈان لوڈ کیا تھا، جو امریکا میں مقیم ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کی تحریک کی طرف سے پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ تاہم گزشتہ سال ہی واضح ہو گیا تھا کہ ہزاروں لوگوں نے اس ایپ کی حقیقت کو جانے بغیر ہی اسے ڈان لوڈ کیا تھا۔