ایوانِ نمائندگان کی جانب سے نگرانی کے قانون میں توسیع کی منظوری

12  جنوری‬‮  2018

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ایوانِ نمائندگان نے کلیدی نگرانی کے اْس قانون کی منظوری دی جس کی مدد سے امریکہ اْن غیر ملکی دہشت گردوں کے عزائم ناکام بناتا ہے، جو امریکہ کے خلاف حملوں کی منصوبہ سازی میں مصروف ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قانون سازوں نے قومی سلامتی کے لیے اِس اہم اقدام کے حق میں 256 جب کہ مخالفت میں 164 ووٹ ڈالے۔تاہم، اس بِل کو قانونی شکل دینے کا معاملہ

اْس وقت مشکوک نظر آیا جب علی الصبح اپنے ٹوئٹر کلمات میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے، کوئی ثبوت پیش کیے بغیر، کہا کہ ممکن ہے کہ اس قانون کا غلط استعمال کرتے ہوئے، 2016ء کی اْن کی انتخابی مہم کی چھپ کر خفیہ باتیں سنی گئیں؛ جس سے اس قانون کے از سر نو نفاذ کی مخالفت کا عندیہ سامنے آیا۔تاہم، ڈیڑھ گھنٹے بعد، ٹرمپ نے اپنے ٹوئیٹ میں اپنی حمایت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ قانون سازی بیرون ملک

نگرانی سے متعلق ہے، اْن غلط غیر ملکی عناصر کی جو بیرونی ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہمیں اس کی ضرورت ہے! ہمیں چوکنہ رہنا ہوگا۔یہ پروگرام ’فارین انٹیلی جنس سرویلنس ایکٹ‘ کا حصہ ہے، جو امریکی خفیہ اداروں کو، جس میں ’نیشنل سکیورٹی ایجنسی‘ بھی شامل ہے، یہ اجازت دیتا ہے کہ بیرون ملک سے تعلق رکھنے والی اِی میلوں کا متن اکٹھا کیا جاسکے، اْس وقت بھی جب یہ اِی میل امریکیوں سے رابطے کے لیے ہوں۔

چند قانون سازوں نے اس قانون سازی کی مدت میں توسیع کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا، چونکہ غیر ارادی طور امریکیوں کو موصول ہونے والی ایسی اِی میلوں پر بھی خفیہ نظر رکھی جاسکتی ہے، جن کا دہشت گرد حملے کی منصوبہ سازی سے کوئی تعلق نہ ہو۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…