’’یوم ثبت یعنی ہفتے کے روز بنی اسرائیل کیلئے دنیا داری ممنوع تھی قانون تعالیٰ کی خلاف ورزی پر عذاب نازل کر دیا گیا ‘‘ اسرائیلی پارلیمنٹ نے اب ہفتے کے روز کیلئے کیا قانون منظور کر لیاہے

10  جنوری‬‮  2018

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی پارلیمان میں ایک نیا قانون پاس کیا گیا ہے جو ہفتے کے روز کاروبار سے متعلق ہے۔ ہفتہ یہودیوں کے لیے مقدس دن ہے اور یوم السبت کہلاتا ہے۔ یہ نیا قانون پارلیمان کے سیکولر ارکان کے غم وغصے کا باعث بنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پارلیمان میں محض ایک ووٹ کی سبقت کے ساتھ منظور کیے جانے والے اس قانون کے تحت

ملکی وزیر داخلہ کو اْن میونسپل قوانین کو منسوخ کرنے کا اختیار حاصل ہو گیا ہے جن کے تحت لوکل کونسلیں اپنے علاقوں میں ہفتے کے روز دکانوں اور ریستورانوں کو کھولنے کی اجازت دے سکتی ہیں۔ اسرائیلی پارلیمان نے اس قانونی بِل کو 57 کے مقابلے میں 58 ووٹوں سے منظور کیا۔اسرائیل میں یہودیوں کی ملکیت میں قائم زیادہ تر دکانیں اور سپر مارکیٹیں یوم السبت کو بند رہتی ہیں۔ تاہم بعض دکانیں کھلی بھی رہتی ہیں تاہم ان کی تعداد متعلقہ علاقے کے مذہبی نظریات کے اعتبار سے مختلف ہو سکتی ہے۔ اس دن کا دورانیہ جمعہ کے روز سورج ڈوبنے سے شروع ہو کر ہفتے کے روز کا سورج ڈوبنے تک ہوتا ہے۔اسرائیل کی انتہائی قدامت پسند جماعت شَس سے تعلق رکھنے والے وزیر داخلہ آریے دری کی طرف سے پیش کردہ اس قانونی بل کی منظوری کے بعد اب اس کا اطلاق نئے قائم ہونے والے کاروباروں پر ہو گا تاہم موجودہ صورتحال برقرار رہے گی۔شَس اور ایک اور انتہائی قدامت پسند سیاسی جماعت کی طرف سے ہفتے کے روز کاروباری سرگرمیاں ختم کرنے کی یہ کوشش اسرائیلی پارلیمان میں اکثریت رکھنے والی سیکولر یہودی اکثریت کے غم و غصے کا باعث بنی ہے تاہم ان جماعتوں نے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو دھمکی دی تھی کہ اگر یہ قانون پاس نہ ہوا تو وہ اتحادی حکومت سے الگ ہو جائیں گی اور ایسی صورت میں اتحادی حکومت کو پارلیمان میں حاصل اکثریت

ختم ہو جاتی۔اس قانونی بِل پر کامیاب ووٹنگ دراصل ان قراردادوں میں سے تازہ ترین ہے جو دائیں بازو کے اتحادی ارکان کی طرف لائی جاتی رہی ہیں اور جنہیں اس بات کا اندازہ ہے کہ حکومت کو پارلیمان میں حاصل انتہائی کم اکثریت کے سبب وہ حکومت پر دباؤ ڈال سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…