سرینگر(آئی این پی)بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میںسکیورٹی فورسز کے ظلم و بربریت کا نشانہ بننے والی 16 سالہ لڑکی نے اپنی بینائی کھونے کے باوجود شاندار کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے دسویں کا امتحان پاس کرلیا۔انڈین میڈیا کے مطابق انشاء مشتاق نامی لڑکی جس کی آنکھیں 2016 ء میں پیلٹ گن کے چھرے لگنے کی وجہ سے متاثر ہوگئی تھیں جس کے بعد لڑکی کی آنکھوں کے چھ آپریشن کئے گئے مگر اس
کی آنکھوں کی بینائی ٹھیک نہ ہوسکی۔باہمت 16 سالہ کشمیری لڑکی نے کہا کہ آنکھیں ضائع ہونے کے بعد اس نے موسیقی کے مضمون کو پڑھنے کا فیصلہ کیا اور آج میں اس کو پاس کرنے میں کامیاب ہوگئی۔مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے گائوں سے تعلق رکھنے والی انشاء نے 43 ہزار سٹوڈنٹس کے ساتھ دسویں جماعت کا امتحان پاس کیا۔انشاء مشتاق نے مزید کہا کہ وہ مستقبل میں اپنی تعلیم کو جاری رکھنا چاہتی ہے۔