ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

امریکہ ایران میں بدامنی پھیلانے میں ناکام ہوگا،خامنہ ای

datetime 10  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (آئی این پی)ایران کے رہبر اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے ایرانی معاملات میں مداخلت کی کوشش کی تو وہ اس میں بری طرح سے ناکام ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے تازہ ترین خطاب میں خامنہ ای نے اس بات کو دہرایا جس کے بارے میں چند ایرانی اہل کاروں نے دعوی کیا ہے کہ حالیہ احتجاجی مظاہرے نہ صرف منظم تھے بلکہ اِن کے لیے بیرونِ ملک سے بڑی رقوم فراہم کی جاتی رہی ہیں۔

خامنہ ای نے پہلی بار یہ بات تسلیم کی کہ ممکن ہے کہ عوام کو شکایتیں اور تکالیف ہوں۔ یہ کہتے ہوئے کہ ہمیں ضرور سننا چاہیئے۔ ہمیں سننا ہوگا۔ ہمیں اپنے وسائل کے لحاظ سے ان کا مداوا کرنا ہوگا۔ تاہم، انھوں نے بد امنی بھڑکانے کا ذمہ دار خاص طور پر بیرونی سازشوں کو قرار دیا۔ ایک ٹوئیٹ میں انھوں نے کہا کہ قوم نے ایک بار پھر، امریکہ، برطانیہ اور دیگر جو بیرون ملک سے اسلامی جمہوریہ ایران کا تختہ الٹنے کی کوشش کر رہے ہیں، انھیں بتا دینا چاہتا ہوں کہ آپ ناکام ہوچکے ہیں؛ اور آپ آئندہ بھی ناکام ہوں گے۔امریکہ نے ایران کے اس دعوے کو مسترد کیا کہ اس احتجاج کی پشت پناہی امریکہ یا امریکی انٹیلی جنس ادارے کر رہے ہیں۔اس سے قبل، اسی ہفتے، ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا تھا کہ ملک میں حالیہ بد امنی امریکہ کی دخل اندازی کی حکمتِ عملی کے نتیجے میں پیدا ہوئی ہے، جسے انھوں نے ملک کی سلامتی کا سنگین چیلنج قرار دیا۔ظریف نے الزام لگایا کہ بیرونی طاقتوں نے، جن میں ان کا علاقائی متحارب ملک سعودی عرب شامل ہے، بے چینی بھڑکائی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…