نیویارک(آئی این پی)کینیڈا اور برطانیہ کے بعد امریکا میں گوردواروں نے اپنے دروازے بھارتی آفیشلز پر بند کر لیے۔ امریکا کی سکھ تنظیموں نے بھارتی حکام کے گوردواروں میں داخلے پر پابندی لگا دی۔سکھ تنظیموں کے ترجمان ہمت سنگھ نے واضح کیا ہے کہ بھارتی حکومت گولڈن ٹیمپل نام نہاد آپریشن کی ذمہ دار ہے
جس میں 500 سے زائد سکھوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ بھارتی آفیشلز کے داخلے پر پابندی آپریشن کے خلاف بطور احتجاج لگائی گئی ہے۔دوسری جانب بھارتی سرکار نے بھارتی سکھوں کے ہاتھوں کینیڈا، برطانیہ اور امریکا کی سکھ کمیونٹی کا بھارت کے گورودواروں میں داخلہ بند کرا دیا ہے۔