ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

وکی لیکس نے ٹرمپ پر متنازع کتاب کا لنک ٹویٹ کر دیا ،کاپی رائٹ ایکٹ کی بھی خلاف ورزی

datetime 10  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)ویب سائٹ وکی لیکس نے کاپی رائٹ کی مبینہ خلاف ورزی کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں نئی شائع ہونے والی ناقدانہ کتاب کے مواد کا لنک ٹویٹر پر جاری کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصنف مائیکل وولف کی کتاب ’’ آتش اور غیظ ‘‘ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس کے اندر (فائر اینڈ فیوری، ان سائیڈ دا ٹرمپ وائٹ ہاؤس) کے مواد (ٹیکسٹ) کی برقی تصویر آن لائن جاری کی گئی ہے۔

یہ کتاب اس سے صرف دو روز قبل ہی فروخت کے لیے مارکیٹ میں آئی ہے۔پبلشر یا مصنف کی اجازت کے بغیر کسی کتاب کا ٹیکسٹ پوسٹ کیا جانا کاپی رائٹ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے اور اس سے کتاب کی فروخت پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں لیکن وکی لیکس کی جانب سے اس کتاب کا لنک ٹویٹ کیے جانے کے باوجود فائر اینڈ فیوری امازون کی فروخت ہونے والی ہارڈ کور کتب اور ای بْک میں پہلے نمبر پر تھی۔

اس کتاب میں مصنف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیت اور کردار کی کچھ اس طرح کی تصویر کشی کی ہے کہ انھیں اپنے دفتر کی اہمیت کا کچھ بھی ادراک نہیں ہے اور ان کے اپنے مشیر اور معاونین ان کی اہلیت و صلاحیت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔صدر ٹرمپ نے اس کو ایک ’’جعلی کتاب‘‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کا مصنف بالکل بھی قابل اعتبار نہیں ہے۔ان کے معاونین نے اس کتاب کے مندرجات کو مسترد کردیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…