اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

مصر کے صدر سیسی دوسری مرتبہ پارلیمانی مدد حاصل کرنے میں کامیاب

datetime 10  جنوری‬‮  2018 |

قاہرہ(این این آئی)مصر کے صدر عبدالفتح ال سیسی دوسری مرتبہ بڑی پارلیمانی مدد حاصل کر نے میں کامیاب ہو گئے۔ قانون دانوں کے مطابق مصر کے صدر کو پارلیمنٹ کے تین چوتھائی حصوں کی حمایت حا صل ہے ۔ حمایت کا اعلان انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہو تے ہی کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدرسیسی کو 26سے 28مارچ تک ہونے والے انتخابات کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرنا ابھی باقی ہے،تاہم مصری صدر کے بارے میں

بڑے پیمانے پریہ توقع کی جا تی ہے وہ انتخابات کی مہم کو بھرپور انداز میں چلائیں گے ۔سابق جنرل فوج کے کمانڈر ہونے کے ایک سال بعد ہی 2014کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے ۔سیسی نے منتخب صدر محمد مرسی کی حکومت کے خاتمے کی قیادت کی تھی۔مصر میں ہونے والے موجودہ انتخابات 2011 کے بعد تیسری مرتبہ منعقد ہوں گے ، 2011 کے انتخابات میں حسنی مبارک کاطویل حکمرانی کا اختتام ہوا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…