تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی بستیوں کی تعمیر کے متنازعہ منصوبے کی منظوری دے دی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع ایویگدور لائبرمین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت مغربی کنارے میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے
منصوبے کی منظوری بدھ کو دی گئی ۔اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ منصوبے کے تحت مغربی کنارے میں بارہ سو سے زائد نئے مکانات تعمیر کیے جائیں گے جبکہ مزید ڈھائی ہزار مکانات تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کی منظوری بھی لے لی گئی ہے ،واضح رہے کہ مغربی کنارے پر اسرائیل نے قبضہ کر رکھا ہے جبکہ فلسطینی اسے اپنی ریاست کا حصہ قرار دیتے ہیں۔