ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

اہم ملک کے صدر نے کرپشن کانیاریکارڈ بنادیا،اپنے محل کی سجاوٹ پر2 ارب ڈالرزخرچ کرڈالے،عالی شان محل میں جھیلیں، جانور، سجاوٹ کے قیمتی سامان سمیت عیش و آرام کی ہرچیز موجود 

datetime 9  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف(این این آئی)یوکرین کے سابق صدر وکٹرنے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے اور اپنے لئے عالی شان محل بنایا جس کے دروازوں کوعوام کیلئے کھول دیا گیا ۔الجزیرہ کے مطابق یوکرائن کے سابق صدروکٹرنے اپنے محل پر دوارب ڈالرزخرچ کئے اور

اب کرپشن پرعمر قید پانے کے بعد روس میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔عالی شان محل میں جھیلیں، جانور، سجاوٹ کے قیمتی سامان سمیت عیش و آرام کی ہرچیز موجود ہے۔ لکڑی کے بنے ہوئے اس لاگ کیبن کی 6 منزلیں ہیں اوریہ دنیا کا سب سے بڑا لاگ کیبن ہے ٗمیوزیم آف کرپشن کے نام سے پہچانے جانے والے اس محل کے دروازوں کو عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔محل کوایک مہنگے علاقے میں بہت بڑے رقبے پربنایا گیا ٗمحل اتنا بڑا ہے کہ ایک دن سے کم میں دیکھنا مشکل ہے ٗ گالف کورس، 2 لاکھ ڈالرزکا فانوس، 4 لاکھ ڈالر کا فرش، معروف گلوکار جان لینن کا پیانو بھی محل میں موجودہے۔ یوکرائن کے سابق صدرکی قیمتی اور نایاب گاڑیوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے، محل میں نایاب طوطے اور شیر سمیت مختلف جانور بھی پالے گئے۔واضح رہے کہ یوکرائن کے سابق صدروکٹرپر کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پرعمرقید سنائی گئی تھی، جس کے بعد وہ روس میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…