ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات نے ورک ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمندوں پر نئی پابندیاں عائد کردیں، تفصیلات جاری

datetime 9  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات حکومت کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی میں مختلف سرکاری اداروں کے افسران شامل ہیں ، کمیٹی اہلکاران کے مطابق پرامن ، دیرپا اور مستحکم معاشرے کے قیام کے لئے ایسے اقدامات کرنا انتہائی ضروری تھے۔ اماراتی حکومت کا عزم ہے کہ یو اے ای کو دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں

سے ایک ملک بنایا جائے۔ متحدہ عرب امارات میں ملازمت حاصل کے لئے ویزہ درخواست کے ساتھ اچھے چال چلن کا سرٹیفیکیٹ دکھانا لازمی ہوگا اور یہ سرٹیفکیٹ پاسپورٹ کے ساتھ لازمی قرار دیا جائے گا۔ تمام ممالک کے ساتھ ساتھ یہ شرط پاکستانیوں پر بھی عائد ہو گی اور روزگار کیلئے یو اے ای جانے کے خواہشمندوں کو حکومت سے کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہو گا۔برطانوی اخبار کے مطابق متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ چارفروری 2018ء سے یو اے ای میں ملازمت حاصل کرنے والے افراد کے لئے ویزہ درخواست کے وقت اپنا کریکٹر سرٹیفکیٹ بھی دینا ہوگا۔یہ سرٹیفکیٹ اس ملک کی جانب سے جاری کیا جائے گا جس میں درخواست گزار گذشتہ پانچ سالوں سے رہائش پذیر ہوگا۔ اس سرٹیفکیٹ کی تصدیق حکومت اور متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ سے بھی لازمی ہوگی۔ یہ سرٹیفکیٹ ملازمین کے لئے ہوگا ، ایسے افراد جو یو اے ای میں وزٹ ویزے پر آئیں گے ان کے لئے اچھے چال چلن کی تصدیق لازمی نہیں ہوگی اور ایسے افراد اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…