نئی دہلی(این این آئی)سعودی عرب اور بھارت کے درمیان سالانہ حج معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت بھارت بحری راستے سے عازمینِ حج کو جدہ بھیجے گا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں بھارت کے مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے ایک بیان میں کہاکہ سعودی عرب نے اس پلان کی منظوری دے دی ہے اور آئندہ برس تک اس پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔اس اقدام سے حاجیوں کے سفری اخر اجات
کو نمایاں طور پر کم کرنے میں مدد ملے گی۔خیال رہے کہ سمندری راستہ حاجیوں کو سعودیہ بھیجنے کیلئے پہلے بھی استعمال کیا جاتا تھا لیکن 1995ء میں اس پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔اس کے علاوہ بھارت کی نئی حج پالیسی کے مطابق پہلی بار خواتین محرم کے بغیر حج کیلئے جا سکیں گی۔ان خواتین حاجیوں کیلئے علیحدہ رہائش اور ٹرانسپورٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تقریباً 1300 سے زائد خواتین نے حج کی درخواست جمع کرائی ہے۔