ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

پاکستانی مسلمان لڑکی نےامریکی یہودی لڑکے سےشادی کر لی، یہود ی لڑکے سے شادی کا فیصلہ کیوں کیا، ملیحہ نے حیران کن وجہ بتا دی

datetime 9  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آج کل بین المذاہب شادیوں کا رجحان عام پایا جاتا ہے اور بیرون ملک مقیم پاکستانی نژاد لڑکے اور لڑکیاں ان شادیوں کی وجہ سے عموماََ خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ پاکستانی نژاد امریکی مسلمان لڑکی ملیحہ خان کے ساتھ ہوا ۔

جیسے ہی ملیحہ خان نے ایک یہودی لڑکے ایلان کروڈووا سے شادی کی ان کی شادی کو سوشل میڈیا پر کافی زیر بحث لایا جانے لگا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 33 سالہ ملیحہ خان پاکستان کے شہر کراچی کی رہائشی ہے۔ امریکہ میں سمتھ کالج سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد ملیحہ نے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔جبکہ 34 سالہ ایلان کی پرورش سیٹل میں ہوئی۔ ایلان نے کولمبیا یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ کچھ عرصہ قبل دنوں کی ملاقات ایک ڈیٹنگ ایپ پر مئی 2016میں ہوئی اور پھر وہ دونوں ایک ٹرپ پر گئے ۔ ٹرپ سے واپسی پر دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ ملیحہ کے یہودی شوہر ایلان کا کہنا ہے کہ مجھے ملیحہ کا خود پر اعتماد پسند آیا، اس ٹرپ پر ہم دونوں کو احساس ہوا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔ ملیحہ نے کہا کہ میں کافی عرصہ سےاپنے اہل خانہ سے دور رہ رہی تھی۔اس ایڈونچر ٹرپ پر مجھے لگا کہ میں ایلان پر انحصار کر سکتی ہوں۔ ہم دونوں کو ہی ہمارے اہل خانہ یا سوسائٹیز کی جانب سے کسی بڑے رد عمل کا سامنا نہیں کرنا پڑا جبکہ ایلان کا کہنا ہے کہ ان کے اہل خانہ کو بھی ایسی بہو چاہئے تھی جو مجھے خوش رکھ سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…